اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا کے جاسوسی ادارے سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر کے مطابق، ایران اور دنیا کی چھے طاقتوں کے درمیان حتمی معاہدے کا پچاس فیصد چانس ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ حقیقت میں اب صورت حال پچاس فیصد سے بھی بہتر ہے کہ جو، کچھ ہفتے پہلے نہیں تھی۔ واضح رہے کہ ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک، امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس سمیت جرمنی کے درمیان 24 نومبر 2013 کو جنیوا میں ایک تاریخی عبوری جوہری معاہدہ ہوا تھا۔اب دونوں فریق حتمی معاہدے کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں۔جمعرات کو ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے بھی کہا ہے کہ ایران، تاریخی عبوری جوہری معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲